ایشیا کپ 2022، محمد حسنین شاہین شاہ آفریدی کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل

21

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ایشیا کپ 2022 کے قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کیں ۔ دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں یوکے میں موجود قومی کرکٹر دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

 

واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری رہے گا ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا ۔ قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گی جبکہ سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک ہوں گے ۔

 

دوسری جانب آصف علی ، حیدر علی ، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے روانہ ہو کر دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے ۔ وہ نیدر لینڈ ٹور کیلئے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق ، امام الحق ، محمد حارث ، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.