وزیراعلیٰ پنجاب کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات

11

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ سابق وفاقی وزیر اور ان کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی بھی تھے جبکہ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی 2 بجے پارلیمانی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے جہاں عمران خان کے خلاف مقدمے اور ممکنہ گرفتاری سے پیدا صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.