یوٹیوبر جمیل فاروقی گرفتار

38

کراچی: اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشہباز گل کے معاملے پر جھوٹے الزامات لگانے والے یو ٹیوبر جمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد پولیس پرجھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے اور انہیں کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد پولیس پرملزم شہباز گل پر جسمانی اورجنسی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ پولیس نے اشتعال انگیز ، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔
مجسٹریٹ ایمل خان کی طرف سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں وی لاگر جمیل فاروقی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ مجسٹریٹ نے جمیل فاروقی کی طرف سے شہباز گل کے ساتھ جنسی زیادتی اور شدید ترین تشدد کرنے کا واقعہ بیان کرنے پر تھانے میں رپورٹ کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.