اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر مبینہ تشدد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عطاءتارڑ سمیت لیگی رہنماؤں کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور چوہدری پرویز الٰہی پر مبینہ تشدد کیس میں لیگی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے عطاءتارڑ، اویس لغاری اور رانا مشہود سمیت 12 ایم پیز اور مجموعی طور پر 14 (ن) لیگی رہنماﺅں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 25,25 ہزار روپے کے حفاظتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے پولیس کو 2 ہفتوں تک مذکورہ رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.