شہباز گل کے خلاف کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

18

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں آج پھر ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق عدالت نے آج شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ طلب کر رکھی ہے اور پمز ہسپتال کی تیار کردہ رپورٹ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں آج پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے ایک بار پھر شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کئے جانے کی توقع ہے۔ 
واضح رہے کہ شہباز گل کو گرفتار کئے جانے کے بعد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا جس دوران انہیں مبینہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ 
جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں ایک بار پھر عدالت میں پیش کیا گیا تاہم اس بار وہ وہیل چیئر پر تھے اور ان کے چہرے پر آکسیجن ماسک بھی لگا تھا۔ 
پولیس نے اس سماعت کے دوران شہباز گل کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تاہم ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ان کا دوبارہ میڈیکل اور دیگر ٹیسٹ کروانے کے ساتھ انہیں پیر تک ہسپتال میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.