کیا عمران خان کو گرفتار کیا جا رہا ہے؟ پولیس کی بھاری نفری بنی گالا پہنچ گئی، تمام راستے بند 

428

 

بنی گالا :بنی گالہ  میں عمران خان  کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیر متعلقہ افراد کے لیے بند کر دیا گیا ۔ عمران خان چوک سے آگے کسی شخص کو جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد راستہ بندکیا گیا ہے۔سوشل میڈیا ایکٹیویٹیس بھی داخلہ بند ہونے پر عمران خان چوک پر جمع  ہیں ۔

 

 

سینئر صحافی شہزاد اقبال نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے حوالے سے بتایا  کہ آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ انہیں عمران خان کو گرفتار کرنے کے احکامات مل چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.