بلوچستان بھر میں ہائی الرٹ، مزید سیلاب کی پیش گوئی

8

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مشرقی بلوچستان کے دریاؤں اور نالوں میں مزید سیلاب آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ صوبائی اور وفاقی وزارتوں اور ریسکیو ادراوں کوہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ، خیبرپختونخوا اور سندھ میں دریائے کابل اور سندھ کے معاون دریاؤں میں پیر تک ‘درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب’ متوقع ہے۔

 آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں بھی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اےنے ہدایت کی ہے کہ دریا کنارے رہنے والوں کو پانی کے بہاؤ میں متوقع اضافے کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔  نشیبی علاقوں سے آبادیوں کا بروقت انخلاء ہونا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.