بھارت میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری

37

  بھارت میں شدید  بارشوں سے نظام زندگی متاثر ہوگیا ہے بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئےہیں۔  متعدد علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ریسکیو کی جانب سے متاثرین کی امداد کی کوشش جاری ہے۔

 

بھارت کے وفاقی موسمیات کے دفتر نے اگست اور ستمبر میں اوسط بارشیں ہونے کی پیش گوئی کررکھی تھی۔حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ ریاست ہمالیہ میں ہماچل پردیش میں گزشتہ تین دنوں کے دوران شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب آنے سے 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری  کردہ اعداد و شمار کے مطابق قریبی ریاست اتراکھنڈ میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے 4 لوگ ہلاک ہوئے جبکہ 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

 

اتراکھنڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام رنجیت کمار سنہا کا کہنا تھا کہ ریسیکو آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے، متاثرین کی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جارہا ہے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوڈیشا میں سیلاب کی وجہ سے تقریباً 8 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھرہو گئے ہیں ۔سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی میں مشکلات  پیش آرہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.