اسلام آباد: عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل صحت یاب ہوگئے ۔ پمز ہسپتال کے کمرے سے شہباز گل کی نئی تصاویر منظرعام پر آگئی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا وہ بالکل صحت مند ہیں۔ تصاویر سے سب کچھ واضح ہو رہا ہے۔ شہبازگل کا آکسیجن کا ماسک کہاں گیا؟شہباز گل نے ٹی وی پر جو بھی بات کی وہ عمران خان کے کہنے پر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرم ہواہے حقائق نہیں بدل سکتے ۔ عدالتی حکم کے تحت ثبوت مکمل کیے جا چکے ہیں ۔ عمران خان معاشرے میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ہمیں کورٹ آرڈر کے باوجود ملنے نہیں دیا جاتا تھا۔ میڈیاسے درخواست ہے کہ اس پروپیگنڈے کاحصہ نہ بنے ۔
تبصرے بند ہیں.