بھارت کو عدم برداشت ریاست کہنے پر انتہا پسند ہندوؤں نے شاہ رُخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

23

نیو دہلی: بھارت کو عدم برداشت ریاست کیوں کہا ؟ انتہا پسند ہندوؤں نے سپر سٹار شاہ رُخ خان کو نشانے پر رکھ دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شاہ رُخ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارت کو ایک ’عدم برداشت‘ ریاست کہا تھا جس پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے ۔

 

بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے کے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے کہا تھا کہ ’بھارت ایک انتہائی عدم برداشت ریاست ہے یہاں عدم برداشت بڑھتا جا رہا ہے ۔ بھارتی اداکار کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شاہ رُخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ۔ ساتھ ہی ’ہیش ٹیگ بائیکاٹ پٹھان‘‘ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا ۔

 

اس کے علاوہ ایک صارف نے تو شاہ رُخ خان کو بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.