پولیو سے پاک پاکستان ایک قومی مقصد ہے: وزیراعظم

10

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان قومی مقصد ہے اور پوری قوم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کیلئے نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سپاہیوں، پولیس کانسٹیبلز، پولیو ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی حالات ویکسی نیشن مہم کیلئے بڑے چیلنجز کا باعث ہیں اور یہ ایک آزمائشی وقت ہے، پولیو کا خاتمہ ایک چیلنج ہے جس پر ہم قابو پا سکتے ہیں اور قوم کے تعاون سے ہم اس پر قابو پالیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت زیادہ پیچیدہ چیلنجز والے ممالک نے پولیو کا خاتمہ کر دیا ہے، اس لئے تمام صوبائی حکومتیں یقینی بنائیں کہ چیلنجز والے علاقوں میں بہترین لوگ موجود ہوں۔

تبصرے بند ہیں.