ڈاکٹرز نے شہباز گل کو صحت مند قرار دے دیا، ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ

115

 

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق پمز ہسپتال کے چھ رکنی میڈیکل بورڈ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو ڈسچارج کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

 

شہباز گل کی اسپتال سے ڈسچارج سلپ تیار کی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.