اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں چوروں کو دوبارہ کیوں مسلط کیا؟ میرے دور میں نیب کو کوئی اور کنٹرول کر رہا تھا: عمران خان 

86

 

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کو ہم نے اس لیے سپورٹ کیا کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ شاید وہ واقعی کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن مشرف نے بعد میں زرداری اور شریفوں کو این آر او دے دیا۔

 

اسلام آباد میں آزادی صحافت سمینار سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ آئی ایس آئی مجھے بتاتی تھی کہ انہوں نے کتنی کرپشن کی ہے۔  میں توسیاست میں آیاہی کرپشن کےخلاف تھا۔ اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں کہ ان چوروں کو کیوں دوبارہ مسلط ہونے دیا۔

 

عمران خان نے کہا کہ آزادی  اظہاررائے کامطلب کسی کی توہین کرنانہیں ہے۔ نجم سیٹھی نے نوازشریف  پرتنقید کی توتین دن نجم سیٹھی کومارپڑوائی۔ مڈل ایسٹ میں آزادی نہیں کیونکہ وہ لوگوں کا کنٹرول چاہتے ہیں۔ بیرون ملک میں  لوگوں کوعدالتوں میں صفائی کاموقع دیاجاتاہے۔ مجھے کبھی آزاد میڈیا سے خوف نہیں ہوا۔

 

انہوں نے کہا کہ نیب میرے ہاتھ میں ہوتا تو میں 15،20 لوگوں سے اربوں روپے نکلوالیتا ۔ نیب میرے کنٹرول میں نہیں تھا بلکہ اسے کوئی اور کنٹرول کر رہا تھا۔

تبصرے بند ہیں.