اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا

59

اسلام آباد: اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا ، پولیس کی سخت سیکورٹی میں شہباز گل کو ایمبولینس میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا جائے گا ۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز طلب کیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ۔

 

اس سے قبل وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہ کرنے کا اقدام توہین عدالت قرار دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے واضح حکم کی عمران خان اور پنجاب حکومت توہین کر رہی ہے ۔ وفاقی پولیس کے ملزم کو عمران خان کے حکم پر پنجاب حکومت اغوا کر رہی ہے ۔ عمران خان کا فسطائی دماغی رویہ کسی قانون ، ادارے کو نہیں مانتا ۔ عمران خان کہہ رہے ہیں شہباز گل پرتشدد کیا گیا ۔ شہباز گل طبی طور پر بالکل ٹھیک ہیں ۔

 

رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان نے کہا کہ شہباز گل پر دائر مقدمے کی نوعیت واضح ہے ۔ اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل میں عدالتی حکم پر موجود ہے ۔ آج جو اڈیالہ جیل میں کیا جارہا ہے ، اس کی مثال نہیں ملتی ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.