شہباز گل کے معاملے میں اڈیالہ جیل میں ڈرامہ لگا ہوا ہے: ملک احمد خان

49

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کے معاملے میں اڈیالہ جیل میں ڈرامہ لگا ہوا ہے ۔

نیوز کانفرنس میں لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز گل پر دائر مقدمے کی نوعیت واضح ہے ۔ اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل میں عدالتی حکم پر موجود ہے ۔ آج جو اڈیالہ جیل میں کیا جارہا ہے ، اس کی مثال نہیں ملتی ۔

شہباز گل نے ٹی وی پر بغاوت پر اکسانے کا بیان دیا ، اُن کے بیان سے لگتا ہے وہ لکھی ہوئی تحریر پڑھ رہے تھے ۔ شہباز گل پر بغاوت پر اکسانے کا انتہائی سنجیدہ نوعیت کا مقدمہ ہے ۔ عمران دور میں سیاسی مخالفین پر جعلی مقدمے درج کرکے انہیں قید کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے اپنے صوبائی وزیر شہباز گل پر تشدد کی تردید کرچکے ہیں ۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہ کرنے کا اقدام توہین عدالت قرار دے دیا ۔ عدالت کے واضح حکم کی عمران خان اور پنجاب حکومت نے توہین کی ۔ وفاقی پولیس کے ملزم کو عمران خان کے حکم پر پنجاب حکومت اغوا کر رہی ہے ۔ عمران خان کا فسطائی دماغی رویہ کسی قانون ، ادارے کو نہیں مانتا ۔ عمران خان کہہ رہے ہیں شہباز گل پرتشدد کیا گیا ۔ شہباز گل طبی طور پر بالکل ٹھیک ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.