سپریم کورٹ کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی کرانے کا حکم

8

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی درخواست خارج کرتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی کرانے کا حکم دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیوایم کی درخواست خارج کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی کرانے کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کو پہلے مناسب فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کا تعین ہونے پر ہی قانونی نکات عدالتوں میں اٹھائے جا سکتے ہیں اور جو نکات ہائیکورٹ میں نہیں اٹھائے گئے انہیں اپیل میں براہ راست نہیں سنا جا سکتا۔
سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کی تحریک انصاف کی درخواست بھی خارج کر دی گئی اور عدالت نے ریمارکس دئیے کہ تحریک انصاف چاہے تو یکم فروری کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الگ درخواست دائر کر سکتی ہے۔ موجودہ کیس میں فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔

تبصرے بند ہیں.