اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہو گیا ہے اور عالمی مالیاتی ادارے کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج 50 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ دستخط کرکے واپس بجھوا دیا ہے اور اس لیٹر پر سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر اور میں نے دستخط کئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج 50 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جو اس قت پیٹرول پر 20 روپے، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر 10 روپے عائد ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی اور اکتوبر میں پٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 روپے اور ڈیزل پر 15 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جس کے بعد آئندہ چند ماہ میں لیوی میں مزید 5،5روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا اور جنوری جنوری 2023ءتک لیوی کی شرح بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کی طرف سے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط موصول ہونے کی صورت میں دور ہو گئی تھی اور آج پاکستان کی جانب سے یہ لیٹر دستخط کرنے کے بعد واپس بھیج دیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.