جیکولین فرنینڈس کیخلاف بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

32

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا ہے اور جلد ہی ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث پائی گئی ہیں اور اب جلد ہی باضابطہ طور پر فرد جرم بھی عائد کر دی جائے گی۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکولین فرنینڈس کی جانب سے بھتہ خوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر سے 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف وصول کئے جانے کے شواہد ملے ہیں جبکہ انہیں یہ معلوم تھا کہ سکیش چندر شیکھر بھتہ خور ہے۔ 
بھتہ خوری کیس کی اب تک کی تفتیش کے مطابق 200 کروڑ بھارتی روپے بھتہ وصول کرنے اور فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم چندر شیکھر سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو سپرہیرو بنانا چاہتا تھا اور اس مقصد کیلئے 500 کروڑ روپے کی فلم بنانے کوتیار تھا۔

تبصرے بند ہیں.