شاہینوں نے پہلا ون ڈے 16 رنز سے جیت لیا

58

لاہور: کمزور نیدر لینڈ کیخلاف گرین کیپس کی کم مارجن سے فتح ، شاہینوں نے پہلا ون ڈے 16 رنز سے جیت لیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 315 رنز کا ہدف دیا ، 315 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم 8 وکٹوں پر 298 رنز بناسکی ، حارث رؤوف اور نسیم شاہ نے تین تین شکار کئے ۔

 

پاکستان کی جانب سے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر اوپنر فخر زمان مین آف دی میچ قرار ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 74 رنز اسکور کیے ، شاداب خان 48 اور آغا سلمان 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ۔

 

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، آغا سلمان، خوشدل شاہ، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل تھے ۔

 

نیدرلینڈز کی قیادت سکاٹ ایڈورڈ کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں وکرم جیت سنگھ، میکس اوڈاؤڈ، ٹام کوپر، باسدی لیڈے، تیجا نیدانورو، لوگان وین بیک، ٹم پرنگل، آریان دت، ویزلی باریسی اور ویوین کنگما شامل تھے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.