وزیراعلیٰ پنجاب کا مہنگائی کے خاتمے کیلئے بڑا اقدام

198

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا مہنگائی کے خاتمے کے لئے بڑا اقدام ، پنجاب حکومت نے کماڈیٹی بینک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ کماڈیٹی بینک کے قیام سے روز مرہ کی اشیا کی حکومتی سطح پر قبل از وقت خریداری کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ایڈوائرری کونسل نے بھی کماڈیٹی بینک قائم کرنے کی اصولی منظوری دیدی ہے ۔

کماڈیٹی بینک کے ذریعے حکومت اشیائے ضروریہ کی خریداری کرے گی اور ان اشیا کو عوام کو سستے داموں مارکیٹ میں فراہم کیا جائے گا ۔ اس مقصد کے لئے بیس ارب روپے کا فنڈ قائم کرنے کی بھی تجویز دے دی گئی ہے ۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ کماڈیٹی بینک مہنگائی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ عالمی مہنگائی کی لہر سے پنجاب کے غریب عوام کو بچانے کے لئے چوہدری پرویز الہی نے یہ فیصلہ کیا ۔

تبصرے بند ہیں.