انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

37

لاہور: امریکی ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کے بعد اب پاکستانی روپے کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ 
آج کاروبار کے آغاز پر بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جو انٹر بینک میں 78 پیسے سستا ہونے کے بعد 213 روپے 20 پیسے کا ہو گیا ہے۔ 
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 249 پوائنٹس اضافے کے بعد 43 ہزار 871 ہو گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 51 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد یہ 213 روپے 98 پیسے کا ہو گیا تھا۔ 
یاد رہے کہ اگست کے مہینے میں انٹربینک میں ڈالر اب تک 25 روپے 96 پیسے سستا ہو چکا ہے اور جبکہ رواں سال اپریل سے جولائی کے دوران یہ 33 فیصد مہنگا ہوا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.