فیفا نے بھارت کی رکنیت معطل کر دی

28

لاہور: فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھارتی فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی ہے جس کے باعث وہ انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی سے بھی محروم رہے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فٹ بال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارت کی رکنیت معطل کی گئی ہے اور جب تک فٹ بال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے، بھارت کی رکنیت معطل رہے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فیفا کی جانب سے رکنیت معطل ہونے کے باعث بھارت رواں سال اکتوبر میں شیڈول انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی سے بھی محروم رہے گا۔
یاد رہے کہ بھارتی عدالت نے مئی میں فٹ بال فیڈریشن کو برطرف کر کے 3 رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیفا قوانین کے تحت فٹ بال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.