سیکیورٹی فورسز کا میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

34

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شہریوں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ علاقہ عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کی مکمل حمایت کی ہے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث ہونے کے علاوہ شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کی ہلاکت میں بھی ملوث تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.