پنجاب میں آج سے 16 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان

48

اسلام آباد: پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 16 اگست تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کیلئے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث بارشوں اور 18 اگست تک ڈی جی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ 
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث 15 اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔
الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں لہٰذا تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔
پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پیشگی انتظامات کرنے اور ہنگامی حالات میں تمام ادارے یکجا ہو کر آپریشن میں حصہ لینے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.