75 واں یوم آزادی، چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کو ایوارڈ سے نوازا گیا

12

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کو تعلیم اور صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن تقریب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈز تقسیم کئے
ذرائع کے مطابق تقریب میں گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کو ایوارڈ دینے کے علاوہ ڈاکٹر گوہر اعجاز، جاوید اقبال لیک سٹی، انوار احمد، محمد احسن، فیصل عابد انڈ س ہسپتال اعزای کونسل جنرل قازقستان، ایس ایم پرویز انڈس ہسپتال، سماجی رہنماءمیاں طلعت محمود، صدیق بھٹی یوایس گروپ اور ڈاکٹر باری خان انڈس ہسپتال کو ایوارڈ دیا۔ 
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے تقریب میں ڈاکٹر رامیش ارووڑا، ڈاکٹر امجد ثاقب، محمد سعید، رائے غلام عباس (تعلیم)، فواد علی خان، مجیب الرحمن شامی، حفیظ اللہ نیازی، ماہ نور چوہدری، ڈاکٹر روفیہ، ڈاکٹر سلمان طاہر، ڈاکٹر طلعت پاشا، اویس رؤف، ڈاکٹر جہاں آرا، مسز پروین اعوان، ڈاکٹر اشتیاق بیگ اور میاں سعید ڈیرے والا کو بھی ایوارڈ دیا۔ 
ان کے علاوہ محترمہ بشری انجم، شہریار چشت، سارہ افتخار، مسز ندا عثمان، سید توقیر، سکینہ شاہین، پرویز سندھیلہ، فہد محمود، میری جیمز، ڈاکٹر صغری صدف، عفت اللہ، ناصرہ حمید، فہد شہباز، مولانا عبدالستار، ڈاکٹر شاہد صدیق، سید مظہر علی، شکیل اعوان اور اسرار احمدکو قومی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔ 

تبصرے بند ہیں.