پیٹرول 16.48 روپے مہنگا کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی گئی

264

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے 48 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں ردو بدل کی سفارشات اوگرا کو بھیجی گئیں جس پر اوگرا نے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے اور اس میں پیٹرول کی قیمت میں 16 روپے 48 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 61 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے تاہم اس کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے جس کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے 15 اگست کو نئی قیمتوں کا اعلان ہو گا۔ 
 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 2.16 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 97.44 ڈالر پر آ گئی۔ 
اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی ہوئی اور نئی قیمت 91.68 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.