وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر پولیس کا چھاپہ

69

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر جی او آر ون پر پولیس کا چھاپہ ، کسی کو حراست میں نہ لیا گیا ، رہنما مسلم لیگ ن گھر پر موجود نہ تھے ۔

 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 25 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث افراد سے متعلق کارروائی کا کہا گیا تھا ، عطا تارڑ کو تفتیش کے لئے حاضری کا نوٹس بھجوایا گیا تھا ۔

 

دوسری جانب عطا تارڑ نے ٹویٹ کیا کہ جس گھر میں 15 سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہ گیر کو ہراساں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ حال ہے آپ کا ، خاک وزارت چلانی ہے ۔ آپ ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.