ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

598

لاہور: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ، اس سلسلے میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی سمری پر کام شروع کر دیا ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کی شرح کو کم کرکے بھی عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے ۔

 

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ہے ۔ اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کے تعین کیلئے سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد 15 اگست کو نئی قیمتوں کا اعلان ہو گا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.