پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات پائے جاتے ہیں: آرمی چیف

18

لندن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں ۔ پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات پائے جاتے ہیں ۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاسنگ آوٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت باعث فخر ہے ۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ امید ہے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے ۔

 

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ وہ رائل اکیڈمی کی پریڈ کا معائنہ کرنے والے پاکستان کے پہلے فوجی سربراہ ہیں ، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آرمی چیف کو سلامی دی گئی ۔

 

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 41 غیر ملکی کیڈٹس پاس آؤٹ ہو رہے ہیں ۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 2 کیڈٹس عبداللہ اور مجتبیٰ پاس آؤٹ ہونیوالوں میں شامل ہیں ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.