پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ مل گیا

54

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ مل گیا ہے ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایل او آئی کے نکات پر متفق ہے ۔ آئی ایم ایف نے ایل او آئی پر دستخط کرکے پاکستان کو بھجوا دیا ۔ اب پاکستان ایل او آئی پر دستخط کرے گا ۔ پاکستان دستخط کرکے ایل او آئی آج آئی ایم ایف کو واپس بھجوائے گا ۔

 

پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور گورنر اسٹیٹ بینک ایل او آئی پر دستخط کریں گے ۔ پاکستان ایل او آئی کے تمام نکات پر آئی ایم ایف کو ایکشن پلان پر مطمئن کرچکا ہے ۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایل او آئی گزشتہ ماہ تیار ہوا تھا ۔ جس کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر دے گا ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.