پاکستان ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے سے ملک کی معیشت مزید مستحکم ہوگی: وزیر اعظم

15

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے جو باعث مسرت ہے ۔ تجارتی معاہدے سے ملک کی معیشت مزید مستحکم ہوگی ۔

 

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ترک وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط پر حکام کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی معاہدے سے پاکستان اور ترکیہ کی معیشت مزید مستحکم ہوگی ۔

 

وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی ہیں ، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تجارت میں آسانیاں دی ہیں ۔ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی ۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے ۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔ ترکیہ کے وزیر تجارت مہمت ایم یو ایس وفد کے ہمراہ پاکستان آئے ، دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان بھی معاہدہ ہوگا ۔ دو طرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.