پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط

34

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑی پیشرفت ، دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔ وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شرکت ہوئے ۔

 

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی ہیں ، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تجارت میں آسانیاں دی ہیں ۔ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی ۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے ۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط پر حکام کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی معاہدے سے پاکستان اور ترکیہ کی معیشت مزید مستحکم ہوگی ، پاکستان ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے جو باعث مسرت ہے ۔

 

واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر تجارت مہمت ایم یو ایس وفد کے ہمراہ پاکستان آئے ، دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان بھی معاہدہ ہوگا ۔ دو طرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.