کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جو آج انٹربینک میں 2 روپے 41 پیسے کی کمی کے بعد 219 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ دوسرے کاروباری ہفتے بھی جاری ہے اور انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 41 پیسے کی نمایاں کمی کے بعد 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہا اور 538 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈیکس میں 42 ہزار 634 پوائنٹس پر ٹریڈنگ ہوئی ۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی درآمدات میں 35 فیصد کمی اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہونے کے باعث ڈالر کی مانگ میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.