انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے کی نمایاں کمی

296

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جو آج انٹربینک میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 222 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ دوسرے کاروباری ہفتے بھی جاری ہے اور انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 4 پیسے کی نمایاں کمی کے بعد 222 روپے کا ہو گیا ہے ۔ جمعہ کو ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

 

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان ، 538 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈیکس میں 42 ہزار 634 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ۔

 

 

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی درآمدات میں 35 فیصد کمی اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہونے کے باعث ڈالر کی مانگ میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.