کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی، حب الوطنی پر مبنی بیان دیا: شہباز گل

169

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی ، حب الوطنی پر مبنی بیان دیا ۔

 

عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس پر شرمندگی ہو ۔ ادارے ہماری جان ہیں ، فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے ۔ بیورو کریسی کے افسران جو غلط بات کر رہے ہیں ان کے بارے میں بات کی ہے ۔

 

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

 

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کوہسار پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ شہباز گل کو جمعہ کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کرے ۔

 

اسلام آباد پولیس نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو شہباز گل کے وکیل نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی ۔ لیکن عدالت نے شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔

 

رہنما پی ٹی آئی پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری کا مقدمہ درج ہے ۔ گزشتہ روز شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں 10 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.