فوج کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ناقابل معافی ہیں: آصف زرداری

22

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فوج کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ناقابل معافی ہیں ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وطن دشمن دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے ۔

 

تفصیلات کے مطابق سابق صدر نے شمالی وزیرستان میں فوج کے جوانوں پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے شہدا کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

 

اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ دھرتی کے محافظ بہادر بیٹوں کو شہید کرنے والوں کو ان کے منطقی انجام تک ہر قیمت پر پہنچایا جائے گا ۔

 

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرِستان کے علاقے میر علی میں فوجی جوانوں کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرِ ستان میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا ۔

 

وزیر اعظم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دہشتگری کے ناسور کے خاتمے تک پوری قوم متحد ہو کر اسکا مقابلہ کرتی رہے گی ۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہو پائیں گے ، دہشتگری سے مقابلہ کرتے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ، خدا تعالی شہداء کے درجات بلند کریں اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.