رانا ثنا کا خوف یا کچھ اور ؟ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسے کا فیصلہ 

74

 

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  پی ٹی آئی 13 اگست کا جلسہ اب اسلام آباد کے بجائے  ہاکی گرائونڈ لاہور میں ہوگا۔عمران خان کہتےہیں  اسلام آباد میں کئی جلسے کر چکے، اب لاہور میں تاریخی جلسہ کریں گے۔

 

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس بنی  گالہ اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں نے شرکت کی۔سیاسی کمیٹی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام 13اگست کو جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ،پی ٹی آئی اب 13اگست کولاہور کے ہاکی  اسٹیڈیم میں جلسہ کرےگی۔

 

اجلاس میں  راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی جس  سے ارکان کی اکثریت نے اتفاق نہیں کیا۔زرائع کے مطابق اجلاس میں فواد  چودھری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے اور ن لیگ، پیپلز پارٹی کے فارن اکاؤنٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس میں بڑی گڑ بڑ ہے۔تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کلئیر اور مکمل شواہد موجود ہیں جس پر عمران خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن بتائے فیصلے میں تبدیلی کس کے کہنے پر کی ۔

 

عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کی ہدایت کر دی۔لاہور جلسے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں  اور لاہور کی تنظیموں کو اہم ٹاسک سونپ دیا، ہدایت کی جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں، ڈور ٹو ڈور مہم چلائی جائے۔

تبصرے بند ہیں.