پاک افواج نے دہشتگردی کیخلاف جو قربانیاں دیں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: شاہ محمود قریشی

7

ملتان: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک افواج نے دہشت گردی کیخلاف جو قربانیاں دیں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، پاکستان کا جنہوں نے یہ حشر کیا ان کا سیاسی اور قانونی طریقے سے مقابلہ کریں گے ۔

 

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف واضح ہے ، شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ عمران خان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو ذاتی طور پر بھی جانتے تھے ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی پاکستان کے نامور سپاہی تھے ۔

 

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام ممبران نے ایک ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا ، استعفوں کی منظوری میں کسی طرح کا امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ، تاجروں سمیت ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے ۔ حکومت نے بغیر مشاورت تاجروں پر ٹیکس لگایا جسے بعد میں واپس لے لیا ۔

 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے مسئلہ فلسطین پر بلاول بھٹو کا کوئی بیان نہیں آیا ، امید ہے فلسطین کے معاملے پر بلاول بغیر گھبرائے پاکستان کا مؤقف بیان کریں گے ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.