پاک فوج کے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم شرمناک اور خوفناک ہے: وزیر اعظم 

37

 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہدا کا مذاق اڑانے کی سوشل میڈیا مہم شرمناک اور خوفناک ہے۔

 

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے اور انہیں برا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا مہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے.

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریے کا یہی نتیجہ ہے کہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربدتہذیبی کوترویج دیتاہے. آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی ٹرولز کی طرف سے سانحہ لسبیلہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کا مذاق اڑانے کے ساتھ ان کی تضحیک کی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.