برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں مزید 2 پاکستانی کھلاڑیوں نے تمغے جیت لیے ، پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے سلور جبکہ عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، میڈلز ٹیبل پر پاکستان نے پانچ میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں ۔
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلرز نے اپنی دھاک بٹھا دی ۔ کانسی کے تمغے کے مقابلے میں پاکستان کے عنایت اللہ نے 65 کلوگرام کیٹگری میں سکاٹ لینڈ کے ریسلر راس کوٹیلی کو دس صفر شکست سے دو چار کیا ۔
86 کلو گرام کیٹگری میں انعام بٹ نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔ فائنل میں انعام بٹ کو بھارتی حریف سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ کامن ویلتھ گیمز میں 125 کلو کیٹگری میں پاکستان کے زمان انور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ زمان انور نے 125 کلو کیٹگری میں سلور کا تمغہ جیتا ۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں تمغوں کی دوڑ جاری ہے ، میڈلز ٹیبل پر آسٹریلیا سب سے آگے ہے ۔ برمنگھم میں جاری مقابلوں میں آسٹریلیا 50 گولڈ میڈل سمیت 140 تمغے جیت کر سرفہرست ہے ۔ انگلینڈ کی دوسری اور کینیڈا کی تیسری پوزیشن ہے ، ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی اب تک نمایاں پرفارمنس نہیں دکھا سکے ۔
تبصرے بند ہیں.