وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو صوبائی کابینہ سے حلف لینے کی ہدایت کر دی

16

لاہور: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گورنر پنجاب کو صوبائی کابینہ سے حلف لینے کی ہدایت کر دی ۔

 

گورنر سیکرٹریٹ نے صوبائی کابینہ سے حلف کی تصدیق کردی ، پنجاب حکومت کل صبح تک کابینہ کے نام گورنر سیکرٹریٹ بجھوائے گی ۔

 

مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیات نے گورنر پنجاب کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ لیگی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی طرح صوبے میں کوئی آئینی بحران پیدا نہیں کریں گے ۔

 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے کے لیے 21 اراکین اسمبلی کو شارٹ لسٹ کیا جس میں مسلم لیگ (ق) کے اراکین پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کابینہ کے کچھ قابل ذکر افراد کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.