الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخاب کا اعلان

73

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخاب کا اعلان کر دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 25 ستمبر کو ہو گی ۔ کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔ 17 اگست کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 اراکین کے استعفے منظور کرنے کے بعد جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر انہیں ڈی نوٹیفائی کیا تھا ۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کرنے اور اس حوالے سے 28 جولائی کو جاری نوٹیفکیشن پر الیکشن کمیشن نے مذکورہ اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے ۔

 

پی ٹی آئی کی جنرل نشست پر 9 اور خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر اراکین کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا اور مجموعی طور پر 11 نشستوں کو خالی قرار دیدیا گیا ہے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.