ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا چودھری شجاعت پر اظہارِاعتماد، کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس 

30

 

اسلام آباد : مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ نے صدر چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔  مسلم لیگ سندھ کے صدر،بلوچستان، کے پی ،گلگت  بلتستان کے عہدیدران نے لاہور کے اجلاس سے اعلان لاتعلقی کااظہار کیا ۔چودھری شجاعت حسین، طارق بشیر چیمہ کی غیرقانونی برطرفی کی شدید مذمت کی۔ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے غیرقانونی اقدام اٹھایا۔ ان کی بنیادی رکنیت بھی معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 

مسلم لیگ کی مرکزی مجلس کا اجلاس چودھری شجاعت حسین کی صدارت میں ان کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے  چودھری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے دیے گئے بیان کی شدید مذمت کی گئی ۔

 

غیر قانونی اجلاس کی صدارت کرنے والے کامل علی آغااور اجلاس میں شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  اجلاس میں سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ سمیت پارٹی کے اراکین مجلس عاملہ، صوبائی صدور،مرکزی عہدے داروں نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں متفقہ قرار دادوں کے ذریعے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے انکی صحت کے حوالے سے نازیبا کلمات اور اعلامیہ کی شدید مذمت کی گئی۔

 

مسلم لیگ سندھ کے صدر،بلوچستان،کے پی ، گلگت   کے عہدیدران  نے  لاہور کے اجلاس سے لاتعلقی کا  اعلا ن کردیا اور فیصلہ کیا کہ پنجاب کی تنظیم کے غیر قانونی اقدام کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی ۔

 

اجلاس میں ایک قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب کی تنظیم 10 اگست کو اجلاس بلانے کی مجاز نہیں۔ غیرقانونی اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.