ڈالر کی قدر میں 5 روپے 80 پیسے کمی

380

کراچی: مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر کو پہلا جھٹکا ، ڈالر کی قدر میں 5 روپے 80 پیسے کمی ۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں آج 5 روپے 80 پیسے کمی ہونے کے بعد ڈالر 223 پر ٹریڈنگ کرنے لگا ۔

 

آج کاروبار کے آغاز پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 روپے 80 پیسے کی واضح کمی کے بعد 223 روپے پر آ گیا ہے ۔

 

روپے کی مضبوطی کی ایک بڑی وجہ امپورٹ بل میں نمایاں کمی ہے ، ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 64 کروڑ ڈالر رہا ۔ جبکہ جون میں یہی خسارہ 5 ارب ڈالر تھا ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے کے باعث سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 484 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 640 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.