کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل مل گیا

32

لندن: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل مل گیا ، جوڈو میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔

 

برمنگھم میں جاری ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی نے جنوبی افریقی حریف کو شکست دی ، برونز میڈل کی فلائٹ میں شاہ حسین شاہ نے دس صفر سے کامیابی حاصل کی ۔ شاہ حسین شاہ نے دو ہزار چودہ کے کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل جیتا تھا ، انتیس سالہ پاکستانی جوڈوکاز کے والد حسین شاہ نے 1988 کے اولمپک گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا ، جو کسی بھی پاکستانی کا پہلا اولمپک میڈل تھا ۔

 

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں تمغوں کی دوڑ جاری ہے ، میڈلز ٹیبل پر آسٹریلیا سب سے آگے ہے ۔ برمنگھم میں جاری مقابلوں میں آسٹریلیا 42 گولڈ میڈل سمیت 106 تمغے جیت کر سرفہرست ہے ۔ انگلینڈ کی دوسری اور نیوزی لینڈ کی تیسری پوزیشن ہے ، ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی اب تک نمایاں پرفارمنس نہیں دکھا سکے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.