پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 9 ہلاکتیں

5

لاہور: پاکستان میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 مریض انتقال کر گئے ہیں۔ 
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 949 کوویڈ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 806 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ صرف ایک روز میں 9 مریض انتقال کر گئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 160 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.