اکبر ایس بابر کا عمران خان سے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ

29

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے عمران خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ کیس آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے اور آزاد الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں، اس لئے سمجھتاہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ تحریک انصاف میں رجیم چینج ہو، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، اس بڑے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو اس کے نظریاتی کارکنان کے حوالے کرنا چاہیے۔ 

تبصرے بند ہیں.