فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ غلط قرار دیدیا

16

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو غلط قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے یہ فنڈنگ اوورسیز پاکستانیوں کی ہے۔ سمجھ نہیں آتی ، (ن) لیگ، جے یو آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ لیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شروع دن سے ہمارا موقف ہے کہ فارن فنڈنگ نہیں، اب اگلا مرحلہ شروع ہو گا جس میں ہم بتائیں گے کہ 16 اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں، کسی جماعت کو یہ حق نہیں کہ اپنی فنڈنگ عوام سے چھپائے، پی ٹی آئی کا فیصلہ آپ نے کر لیا، اب دیگر جماعتوں کا فیصلہ بھی جلد کر لیں۔ 
قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کے مقدمات کا فیصلہ کرے لیکن الیکشن کمیشن (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی فیصلے الیکشن کمشنر نہیں عوام نے کرنے ہیں، آج کوئی آسمان نہیں ٹوٹنا، اصل فیصلہ عوام کا ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.