لاہور: پاکستان میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریض انتقال کر گئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی شرح 2.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
COVID-19 Statistics 02 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,822
Positive Cases: 392
Positivity %: 2.84%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 156— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 2, 2022
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13 ہزار 822 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 392 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 2 مریض انتقال کرگئے جبکہ اب بھی156 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.