اوتھل سے کراچی جانے والا ہیلی کاپٹر لاپتا، کور کمانڈر کوئٹہ بھی سوار ہیں

60

 

کوئٹہ : اوتھل سے کراچی جانے والا ہیلی کاپٹر 5 گھنٹے سے لاپتا ہے ۔ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افراد سوار ہیں۔ کور کمانڈر فلڈریلیف آپریشن کا معائنہ کر رہے تھے۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق اعلی فوجی افسران کا ہیلی کاپٹر کراچی سے کوئٹہ کے درمیان لاپتا ہوا ۔ تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 

آرمی سول ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف ستی ، بریگیڈئیر خالد ، پائلٹ میجر سعید، کوپائلٹ میجر طلبہ اور نائیک مدثر سوار تھے۔

تبصرے بند ہیں.